ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / مرڈیشور کے سمندر میں غرق ہوتے ایک نوجوان کی لائف گارڈوں نے بچائی جان

مرڈیشور کے سمندر میں غرق ہوتے ایک نوجوان کی لائف گارڈوں نے بچائی جان

Sat, 14 Jan 2023 20:54:53    S.O. News Service

بھٹکل:14؍ جنوری(ایس اؤ نیوز ) مرڈیشور کی سیاحت کو پہنچا ایک خاندان کا ایک نوجوان لڑکا بحرہ عرب میں تیرتےہوئے غرق ہونےکےدوران ساحل پرموجود لائف گارڈ وں نے اس کی جان بچاکر بعافیت ساحل پہنچانےکا واقعہ سنیچر کو پیش آیا ہے۔

موصولہ اطلاعات کےمطابق کولار سےایک خاندان کے 7افراد مرڈیشور کی سیاحت کےلئے آئے ہوئے تھے۔ اسی دوران ایک نوجوان تیرنےکی خواہش لے کر سمندر میں تیرنےاترا۔ تیرنے کےدوران غرق ہونےلگاتو ساحل پر موجود لائف گارڈ وگھنیش، شیکھر، پروین اور ہنومنت نے نوجوان کی حفاظت کرتےہوئےاس کو ساحل پر پہنچایا۔ نوجوان کی شناخت کولار کے آدیش رویندر (19)کی حیثیت سے کی گئی ہے۔


Share: